Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ استقبالیہ تقریب سے چیئرمین عبد الوہاب، سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم مقبول و دیگرکا خطاب


اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ استقبالیہ تقریب سے چیئرمین عبد الوہاب، سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم مقبول و دیگرکا خطاب
 Posted on: 4/12/2013
کسی بھی معاشرے کی کامیابی کا دار و مدار علم پر ہوتا ہے، عبد الوہاب
جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے سیاست کو نوجوانوں کے لئے شجر ممنوعہ بنا دیا ہے، ندیم مقبول
عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور موروثی سیاست دانوں کو مسترد کر دیں
اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ استقبالیہ تقریب سے چیئرمین عبد الوہاب، سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم مقبول و دیگرکا خطاب
کراچی: ۔۔۔12،اپریل 2013ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈ ینٹس آرگنائزیشن کے چےئرمین عبد الوہاب نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کا دارومدار علم پر ہوتا ہے، جب تک باشعور نوجوان طبقہ ملک کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں نہیں لے گااس وقت تک ملک عملی ترقی نہیں کرسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت یونیورسٹی کالج میں اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے اورنئے آنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے طلبہ کے حقوق کے لئے اے پی ایم ایس اوکی بنیاد ڈالی اورآج تک وہ اور انکے کارکنان ملک میں رائج فرسودہ نظام کو بدلنے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ و طالبا ت کو اے پی ایم ایس او میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بازو بنیں اورعملی میدان میں آکر پاکستان کی بقا ء وسلامتی کو یقینی بنائیں ۔ قبل ازیں سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم مقبول نے کہا کہ ملک پر قابض دو فیصد استحصالی ٹولے نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے تاہم اب عوام کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے درست استعمال کے ذریعے ان جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور موروثی سیاست دانوں کو مسترد کر دیں ۔انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی نوجوانی میں ہی عملی سیاست کا آغاز کیا تھاجبکہ ملک کے دیگر سیاستدان اب نوجوان طبقے کو عملی سیاست میں لانے کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک پر قابض موروثی سیاستدانوں کی وجہ سے پاکستان پچھلے 65برسوں میں مزید پستی کا شکار ہوا ہے جبکہ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے سیاست کو نوجوانوں کے لئے شجر ممنوعہ بنا دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک نے 11جون1978ء کو جس سوچ کی بنیاد رکھی تھی وہ سوچ آج ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں اے پی ایم ایس او کا خاصہ رہا ہے جس پر انھوں نے اے پی ایم ایس او کو مبارکباد پیش کی اور انکی اس کاوش کو سراہا۔اس موقع پرکالج کے ڈین ڈاکٹر ظفر عارف ،اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان سمیت طلبہ وطالبات کی بڑی تعدا د موجود تھی۔بعدازاں چیئرمین اے پی ایم ایس اوعبدالوہاب ،سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم مقبول اور ڈین ڈاکٹر ظفر عارف نے طلبا ء میں اعزازی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

12/23/2024 7:02:30 AM