سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ
صد ر آصف علی زرداری کی جانب سے شہادتوں کے واقعات پر تعزیت کا اظہار کیا
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام اورلڑ یچر کمیٹی کے رکن شہراز سمیت
تین سٹی وارڈ نز کی شہادت پر رحمن ملک کا الطاف حسین سے اظہار افسوس
لندن۔۔11اپریل 2013ء
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو فون کر کے ان اسے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام کراچی میں لڑ یچر کمیٹی کے رکن شہراز اور تین سٹی وارڈ نز کی شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔سینٹر رحمن ملک نے جناب الطاف حسین کو صد ر آصف علی زرداری کی جانب سے بھی شہادتوں کے واقعات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔