Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب کا ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین سے رابطہ


نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب کا ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین سے رابطہ
 Posted on: 4/11/2013
نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب کا ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین سے رابطہ
حید رآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام اورکراچی میں کئی کارکنوں کی شہادت کے واقعہ پرافسوس کااظہار
موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایم کیوایم کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کیا جارہا ہے،الطاف حسین 
الطاف حسین نے کارکنوں کی شہادت ،چھاپوں ،محاصروں اور ایم کیوایم کے کارکنوں ،ہمدردوں کی گرفتاریوں پر شیدید تحفظات کا اظہارکیا 
ایم کیوایم کی شکایات کی تحقیقات کروائیں گے، نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب کی الطاف حسین کو یقین دہانی 
لندن۔۔۔11، اپریل 2013ء
نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب نے ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین سے گفتگوکی اور حید رآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام اورکراچی میں کئی کارکنوں کی شہادت کے واقعہ پرافسوس کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے نگراں وفاقی وزیرداخلہ کو حیدرآبادمیں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 47سے ایم کیوایم کے امیدوارفخرالاسلام،ایم کیوایم کی لٹریچر کمیٹی کے رکن شیراز اوردیگرکارکنوں کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوں کی شہادت علاقوں میں چھاپوں ،محاصروں اور ایم کیوایم کے کارکنوں ،ہمدردوں کی گرفتاریوں کے واقعات پر بھی اپنے شیدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کی وجہ سے ایم کیوایم کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کیا جارہا ہے ۔نگراں وزیر داخلہ جناب ملک حبیب نے جناب الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ایم کیوایم کی ان شکایات کی تحقیقات کروائیں گے اور از خودکراچی آکر تمام اقدامات کی نگرانی کریں گے اور اس امر کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ایم کیوایم سمیت ہر سیاسی جماعت کسی قسم کی انتقامی کارروائیوں کے بغیر انتخابات میں شرکت کرے۔



12/23/2024 6:31:12 AM