دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت پر الطاف حسین اظہار افسوس
لندن :۔۔۔11، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 71کے کارکن حسن ولد عبدالسلام اور ہزار آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ یو سی 8کے کارکن سعید خان ولدنور خان شہادت پردلی افسوس کا اظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہداء کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکر ے (آمین)