Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فخرالاسلام 2013کے الیکشن کے پہلے شہید ہیں،،دہشت گردایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس پرزون کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو


فخرالاسلام 2013کے الیکشن کے پہلے شہید ہیں،،دہشت گردایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس پرزون کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو
 Posted on: 4/11/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے یونٹ16کے جوائنٹ یونٹ انچارج اوراین اے 221اور پی ایس47سے امیدوارفخرالاسلام پردہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیمانہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی 
فخرالاسلام 2013کے الیکشن کے پہلے شہید ہیں،،دہشت گردایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے
ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس پرزون کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو
حیدرآباد:۔۔۔11اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے یونٹ16کے جوائنٹ یونٹ انچارج اوراین اے221اورپی ایس47 سے امیدوارفخرالاسلام پردہشت گردوں کی فائرنگ کے بہیمانہ واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے ایم کیوایم حیدرآبادزونل آفس پرزون کے ذمہ داران اورکارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن 2013ء کے آغازپرہی ہمارے امیدوارکاقتل ہمیں الیکشن سے دوررکھنے کی سازش ہے اور فخرا لاسلام 2013کے الیکشن کے پہلے شہیدہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے ایم کیو ایم کے یونٹ16کے جوائنٹ یونٹ انچارج اوراین اے221اورپی ایس47سے امیدوارفخرالاسلام کی شہادت پران کے تمام اہلخانہ سے دلی تعزیت کی اورحیدرآبادکے تمام کارکنان کوصبروتحمل سے کام کرنے کی ہدایت دی۔شہیدنے پسماندگان میں بیوہ سمیت تین بیٹیاں اوردوبیٹے چھوڑے ہیں۔

12/23/2024 7:32:06 AM