وادی تیرہ میں دہشت گردوں سے نبردآزما پاک فوج کے جوانوں کو جناب الطاف حسین کا سلام تحسین
پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی صحت یابی کے لئے دعا
لندن :۔۔۔10، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے کہا کہ خبیر ایجنسی میں واقع وادی تیرہ میں پاک فوج کے جوان اور افسران جس جرات مندی سے وطن عزیز کے وفاع کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اسے میں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کر تا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے ساتھ ہی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاک فوج کے دستے جس شجاعت او ربہادری سے وادی تیرہ کودہشت گردی سے پاک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے انہیں خراج تحسین پیش کر تا ہر ایک پاکستانی کا فرض ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کر تے ہوئے شہدا کے بلند درجات کے لئے دعاکی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج پر تنقید کرنا کوئی جرم نہیں ہے لیکن جب وہ کوئی جرات و بہادری سے ملک کی دفاع کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دے رہے ہیں تو ان باہمت فوجیوں کی تعریف میں کنجوسی سے کام نہیں لینا چاہیے۔