لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی جانب سے جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قر ار دینے پر رابطہ کمیٹی کی مبار کباد
جمشید دستی نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے کی جدوجہد کے لئے اپنا مثبت کردار اداکیا، رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔10، اپریل 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی ملتان بنچ کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا کو کالعد م قرار دینے پر انہیں مبار کباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمشید دستی نے ہمیشہ غریب و متوسط طبقے کی جدوجہد کے لئے اپنا مثبت کردار اداکیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے بنچ کی جانب سے جمشید دستی کی سزاکو کالعد م قر ار دیتے ہوئے ان کی رہا ئی کے حکم پربنچ کے تمام ججز کو بھی مبا ر کباد پیش کی ہے ۔