سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف کالم نگار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور پر الطاف حسین کی دلی مبارکباد ۔
ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری انصاف اور سچائی کی فتح ہے ، الطاف حسین
عدلیہ اور معزز ججوں نے تاریخی اور دانشمندانہ فیصلہ دیا ہے جس پر تمام ججز خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔
لندن۔۔۔10، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف کالم نگار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری انصاف اور سچائی کی فتح ہے اور عدلیہ اور معزز ججوں نے تاریخی اور دانشمندانہ فیصلہ دیا ہے جس پر تمام ججز بھی زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے کیس میں حق اور سچ پرمبنی فیصلہ دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ تاریخ ساز ہے جس میں انصاف ، سچ ، حق ، عدلیہ اور عوام کی جیت ہوئی ہے ۔