کھارادر میں چھت گرنے کے افسوسناک حادثہ میں میاں ، بیوی سمیت کمسن بچے کے جاں بحق
ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس ۔
کراچی ۔۔۔9، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کھارادر میں گھر کی مخدوش چھت گرنے کے افسوسناک حادثہ میاں ، بیوی سمیت کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے چھت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)