دو منٹ چورنگی کے قریب ایک رکشے میں پر یشر ککر بم برآمد ہونے پررابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے
کراچی۔۔۔8اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے دو منٹ چورنگی کے قریب ایک رکشے میں پر یشر ککربم برآمد ہونے پر گہری تشویش اظہار کر تے ہوئے یہ واقعہ انتخابی عمل کو سبوثاز کرنے کی گھناؤنی سازش قراردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتخابی ماحول میں خوف و ہراس پیدا کرنے کوشش کی جارہی ہے جو کہ قابل افسوس عمل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، نگراں وزیر اعظم میرہزارخان کھوسوِ ،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد اورنگراں وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے وہ اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور ااس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے ۔