کارکنان کی عزت اورغریبوں کے حقوق کی جدوجہد ایم کیوایم میں ہی ہے،عنایت رند
ایم کیوایم میں میری شمولیت غیرمشروط ہے ،پارٹی میں ایک کارکن کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دونگا
سندھ کی معروف سیاسی شخصیت عنایت رندکی ساتھیوں کے ہمراہ باقاعدہ طورپرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط شمولیت کے موقع پرگفتگو
عنایت رندجس گھرپرآئے ہیں وہ گھر پاکستان کے 98فیصدعوام کی امیدوں کامرکزہے اوریہاں سے انہیں پیار،محبت اوراعتمادملے گا،خالدمقبول صدیقی
ڈپٹی کنوینرواراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے عنایت رند کی ایم کیوایم میں شمولیت کاخیرمقدم ،قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد
صوبہ سندھ کی معروف سیاسی شخصیت اورڈسٹرکٹ بے نظیرآبادسے پیپلز پارٹی سابق رکن سندھ اسمبلی عنایت رندنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیاہے اورانکے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدسے متاثرہوکراپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ باقاعدہ طورپرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط شمولیت اختیار کرلی ہے۔ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان انہوں نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹرصغیراحمداور سید شاکر علی سے ملاقات کے بعدمیڈیاکے نمائندوں کے سامنے کیا۔میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے عنایت رندنے کہاکہ میںآج یہاں نائن زیرو پر پہنچا ہوں اورباقاعدہ طورپرمتحدہ قومی موومنٹ میں غیرمشروط شمولیت کااعلان کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ورکرزکومایوس کیاجوبھی نظریاتی کارکنان ہیں وہ پیپلز پارٹی کوچھوڑکرایم کیوایم کی طرف آرہے ہیں کیونکہ ورکرزکی عزت اورغریبوں کے حقوق کی جدوجہدکرنے والی واحدجماعت ایم کیوایم ہے جبکہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ایم کیوایم میں کسی عہدے کیلئے نہیںآیابلکہ میری شمولیت غیرمشروط ہے اورپارٹی قیادت مجھ سے جو بھی کام لینا چاہے گی میں ایک کارکن کی حیثیت سے پوراکرونگااورسندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کے درمیاں حائل دوریاں ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگا ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی اور ایم کیوایم حیران کن نتائج دیگی۔اس موقع پرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورڈاکٹرصغیراحمدنے عنایت رندکی جانب سے ایم کیو ایم میں غیر مشروط شمولیت کاخیرمقدم کیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ اوروقت نے عنایت رندپربھاری ذمہ داری عائد کی ہے کہ وہ سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں میں کے درمیان حائل رکاوٹوں کوختم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ آج عنایت رنداپنے ساتھیوں کے ہمراہ جس گھرپرآئے ہیں وہ گھرپاکستان کے 98فیصدعوام کی امیدوں کامرکزہے اوریہاں سے انہیں پیار،محبت اوراعتمادملے گا۔انہوں نے کہاکہ امیدہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے سندھ کے شہری اوردیہی علاقوں کویکجاکرنے کی جس جدوجہدکوشروع کیااس جدوجہدکی کامیابی میں عنایت رندکی شمولیت اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔