ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام ہندو برادری کے تہوار ہولی کے سلسلے میں’’ہولی کے رنگ متحدہ کے سنگ ‘‘ کی تقریب منعقدکا انعقاد
ایم کیوایم بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشان ہے ، منو ہر لال کا تقریب سے خطاب
تقریب میں مزاحیہ فنکاروں اور گلو کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور رقص پیش کرکے شرکاء کو محظوظ کیا
تصاویر
کراچی ۔۔۔8، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اقلیتی امور کے زیرا ہتمام DCRCگراؤنڈ کلفٹن میں گزشتہ روز ہندو برادری کے تہوار ہولی کے سلسلے میں ’’ہولی کے رنگ متحدہ کے سنگ ‘‘کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کلفٹن ، ڈیفنس اور باتھ آئی لینڈ کی ہندو برادریوں نے اپنی فیملیوں کے ساتھ کثریت تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب مزاحیہ فنکار رؤف لالہ ، ولی شاہ ، سلیم آفریدی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور گلوکار محمد افراہیم ، مریم علی ، بے بی سندس خان نے مختلف گانے اور گیت گائے جبکہ امجد رانا اور تھنڈر بوائز گروپ نے منفرد رقص پیش کئے ۔ تقریب سے ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کے جوائنٹ انچارج و سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہرلال نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ہندو کمیونٹی کے ڈاکٹرز ، وکلاء ، تاجر ، مختلف این جی اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منوہر لال نے کہا کہ آج کے دور کی سب سے توانا حق پرستی کی جدوجہد کرنے والی تحریک ایم کیوایم اور اس کے قائد الطاف حسین ہیں جو مذہب ، مسلک اور قومیت سے بالا تر ہوکر مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہندو برادری کا مذہبی تہوار ہولی منا کر ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے تقریب کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں اور پتنگ کے نشان پر ہی مہر ثبت کریں ۔