ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ کے کارکن دلاورخان کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
دلاورخان کاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔۔5،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹریونٹ122-Bکے کارکن دلاورخان ولدمحمدخان مرحوم کوفائرنگ کرکے شہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن عناصر شہر کاامن خراب کرنے کیلئے قتل و غارتگری کابازارگرم کررہے ہیں جوتسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے دلاورخان کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دلاورخان کابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کامقصدانتخابات سے قبل شہرکاامن خراب کرنا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دلاورخان شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ دلاورخان کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ دلاورخان کوفائرنگ کرکے شہیدکرنے کانوٹس لیاجائے ،قتل کی واردات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردعوام کے قتل کاسلسلہ بندکرایاجائے ۔