ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن دلاورخان کی المناک شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن :۔۔۔۔5،اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے کارکن دلاورخان کی المناک شہادت پردلی دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے دلاورخان شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دلاورخان شہیدکواپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)