ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اہم پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔5، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعہ کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے لندن سے ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف حسین نے خطاب کیا ۔ پریس کانفرنس میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، سپریم کورٹ کی جانب سے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران کئے جانیوالے نجی سوالات پرتحفظات اظہار کیااور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ پریس کانفرنس میں پرنٹ والیکٹرونک میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافی،نمائندگان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اس موقع پر مشہور و معروف دانشور وں ، کالم نگاروں اور ادیب کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ڈاکٹر فاروق ستار ، انیس احمد قائم خانی، ڈاکٹر نصرت ، محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و اراکینِ رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل ، محترمہ ممتاز انوار، کنور خالد یونس ، وسیم آفتاب ، رضاہارون ،واسع جلیل ، مصطفی کمال ، ڈاکٹر صغیر احمد ، نیک محمد ، ارشا کمالی ، شاکر علی ، سلیم تاجک،شکیل عمر ،حق پرست سابق وزراء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان موجود تھے ۔ پریس کانفرنس کی کوریج کے لئے پنڈال میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے رپورٹر ، کیمرہ مین ،فوٹو گرافر کے لئے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا تھا جبکہ ایم کیوایم کے سوشل میڈیا کی جا نب سے کیمپ لگایا تھا جہاں پر پریس کانفرنس کی براہ راست کوریج کو لمحہ بہ لمحہ یقینی بنایا گیا ۔ جبکہ ایم کیوایم کی لٹریچر کمیٹی جانب سے کیمپ لگایا تھا ۔جس پر ایم کیوایم کاتنظیمی لڑیچر، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زندگی پر مبنی کتب سمیت ایم کیوایم کا ا نتخابی منشور رکھا گیا تھا ۔ پر یس کانفرنس سے ایم کیوایم قائد جناب الطاف حسین نے ٹھیک 5بجے خطاب کیا ۔ پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن او ر ریٹرننگ آفسروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر اُمیدواروں سے کئے۔