Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تما م سیاسی جماعتیں اتفاق کریں تو الیکشن کی تاریخ میں چند روز کا اضافہ غلط نہیں ہوگا، الطاف حسین


تما م سیاسی جماعتیں اتفاق کریں تو الیکشن کی تاریخ میں چند روز کا اضافہ غلط نہیں ہوگا، الطاف حسین
 Posted on: 4/5/2013 1
ایم کیوایم کی انتخابی تیاریاں مکمل ہیں تاہم ہزاروں انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی بروقت اسکروٹنی الیکشن کمیشن کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے 
عزیز آباد میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے ،جویہاں نوگوایریاکے خاتمے کے نام پر کارروائی کرنے آناچاہتے ہیں وہ شوق سے آئیں
صحافی حضرات اور دیگرشعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شہربھر سے روزانہ عزیزآباد آتے ہیں 
انہوں نے یہاں کہاں نوگوایریا دیکھا؟
امن وامان کی صورتحال کو جواز بناکر بعض لوگ انتخابات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کررہے ہیں ،الطاف حسین
کراچی میں طالبان کی جانب سے عدالتوں کے قیام اور قلعوں کی تعمیر کو روکا کیوں نہیں جارہا ہے
،اسکے پیچھے کون ساپوشیدہ ایجنڈہ ہے
سپریم کورٹ کے باربار کے احکامات کے باوجود نوگوایریاز ختم نہیں ہورہے ہیں
پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں کے سولات کے جوابات
لندن۔۔5اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی انتخابی تیاریاں مکمل ہیں تاہم ہزاروں انتخابی امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی بروقت اسکروٹنی سمیت دیگر معاملات الیکشن کمیشن کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہیں ۔اگر تما م سیاسی جماعتیں اتفاق کریں تو الیکشن کی تاریخ میں چند روز کا اضافہ غلط نہیں ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں لندن سے براہ راست پریس کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں کے سولات کے جواب دیتے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو جواز بناکر بعض لوگ انتخابات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ماضی میں افغانستان اور عراق میں بھی امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود انتخابات ہوچکے ہیں تاہم ہر ملک کے حالات مختلف ہوتے ہیں ، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں الیکشن کمیشن کے بعض اقدامات بھی الیکشن کے بروقت انعقاد کے بارے میں خدشات کو تقویت دے رہے ہیں ،میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ انتخابات کا ہونا ملک کیلئے انتہائی ناگزیر ہے تاہم انتظامی معاملات کے حوالے سے اس میں مزید چندر وز کا اضافہ غلط نہ ہوگا ۔ایک اور سوال کے جواب میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ آج میڈیا بھی میرے ان خدشات کی تصدیق کر رہا ہے جن کا اظہار میں نے پاکستان بالخصوص کراچی میں طالبائز یشن کے بارے میں چار برس قبل کیا تھا ، یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کراچی میں طالبان کی جانب سے عدالتوں کے قیام اور قلعوں کی تعمیر کو روکا کیوں نہیں جارہا ہے او راسکے پیچھے کون ساپوشید ہ ایجنڈہ ہے ۔ان حالات میں عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ متحد ہوں او ر مل جل کر اپنے تحفظ کیلئے ،رضا کارانہ طور پر اقدامات کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی کراچی میں موجودگی عوام میں خوف وہراس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے او راس بات کا بھی خدشہ ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے باعث کچھ لو گ ووٹ دینے نہ نکلیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کواس صورتحال کا سنجید گی سے نوٹس لینا ہوگا ۔دہری شہریت کے حامل ارکین اسمبلی کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے ارکان نے پہلے ہی رضاکارانہ استعفے دیدیئے ہیں ،ہم نے اس سلسلے میں عدالتوں میں مقدمات قائم کررکھے ہیں اورضرورت پڑی تومزیدعدالتو ں میں رجوع کریں گے۔نوگوایریازکے بارے میں ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے باربارکے احکامات کے باوجودنوگوایریازختم نہیں ہورہے ہیں ،سپریم کورٹ کایہ کہنابالکل درست ہے کہ پولیس اوررینجرز کی تنظیم نوہونا چاہیے۔پولیس ورینجرزکی جانب سے نوگوایریازکے 29 مقامات میں عزیزآباد کوشامل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحافی حضرات اور دیگرشعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شہربھر سے روزانہ عزیزآباد آتے ہیں آپ نے یہاں کہاں نوگوایریا دیکھا؟۔جویہاں نوگوایریاکے خاتمے کے نام پر کارروائی کرنے آناچاہتے ہیں وہ شوق سے آئیں،وہ پہلے بھی آچکے ہیں۔شہرکے مختلف پرامن علاقوں سے حفاظتی بیریئر ہٹانے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس طرح دہشت گردوں کوان علاقوں میں باآسانی داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافی برادری خصوصاً ٹی وی اوراخبارات کے رپورٹرز، فوٹوگرافرزاورکیمرہ مین بہت خطرات میں رپورٹنگ کرتے ہیں اورکئی صحافی شہیدہوچکے ہیں لہٰذا پاکستان بھرمیں صحافیوں کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے صحافی برادری سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہار بھی کیا۔ 

12/23/2024 1:38:33 AM