ایم کیوایم کے امیدوار پورے ملک سے بھاری تعداد میں منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچیں گے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم پنجاب کے کارکنان کی جدوجہد غریب متوسط طبقے کے انقلاب میں سنگ میل ثابت ہوگی
ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے کارکنان و ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو
لندن۔4،اپریل2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرستی کی جدوجہد میں ان کی مخلصانہ اور انتھک جدوجہد پر انہیں ذبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داران و کارکنان اور خصوصاً خواتین کارکنان کی محنت اور انتھک کاوشوں پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ جدوجہد ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب میں سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ایم کیوایم کے امیدوار پورے ملک اور خصوصاً پنجاب سے بھاری تعداد میں منتخب ہوکر اسمبلیوں میں غریب ومتوسط طبقے کے عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔