متحدہ قومی موومنٹ ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
جناب الطاف حسین نے11 جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی شکل میں جو پود ہ لگایا تھا
وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں ایک تنا ور درخت بن چکا ہے، ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ
ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارنہ ،وڈیر انہ ، مورثی سیاست کاخاتمہ اور متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے
کراچی میں مخصوص نشتوں پر حلقہ بندیوں کا عمل ایم کیوایم کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کی سازش ہے
جوہانسبرگ۔۔4اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ ساؤتھ افریقہ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں جوہانسبرگ کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کمیٹی کے ارکان و کارکنان اور پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں بزرگ، خواتین ، نوجوان ،اور بچے شامل تھے ۔تقریب سے ایم کیوایم ساؤ تھ افریقہ یونٹ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کے 29 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے11 جون 1978ء کو اے پی ایم ایس او کی شکل میں جو پود ہ لگایا تھا وہ آج متحدہ قومی موومنٹ کی شکل میں ایک تنا ور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے جاگیر دارنہ ،سردار انہ،وڈیر انہ اور مورثی سیاست کاخاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے تاکہ ملک میں بسنے والے حقوق سے محروم تمام طبقہ سے تعلق سے رکھنے والے غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہو اور ان کو بنیادی حقو ق میسرہوں ۔کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ کراچی میں مخصوص نشتوں پر حلقہ بندیا ں دراصل ایم کیوایم کے ووٹ بینک کو تقسیم کرنے کی سازش ہے مگر حق پرست عوام اپنے اتحاد سے انتخابات میں ایم کیوایم کو بھاری تعداد میں میں ووٹ دیکر اس سازش کو ناکام بنادیں گے ۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ تنظیمی لڑ یجر کا زیادہ سے زیادہ مطالہ کریں اور نظم ضبط کے مطابق تنظیمی کام کو عام کریں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو ساؤ تھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ تقریب میں ساؤ تھ افریقہ میں شائع ہونے ’’ اردومیگزین ‘‘ کے سربراہ اور چیف ایڈیٹر خالد شاہ نے بھی اظہار خیال کیا ایم کیوایم کی تنظیمی سرگرمیوں کو سراہا ۔