Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چمن میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار مذمت


چمن میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 2/22/2015
چمن میں بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کااظہار مذمت 
درندہ صفت دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ، الطاف حسین 
دھماکہ میں بچہ کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کی دلی تعزیت و افسوس کااظہار 
لندن۔۔۔22، فروری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چمن میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں یک بچہ کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکہ میں ملوث درندہ صفت دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور کھلی سفاکیت کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے بچہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردو ں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، عوام کی جان ومال کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کیاجائے اور دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرایاجائے ۔


9/30/2024 12:21:39 PM