الطاف حسین کے منتخب کردہ نمائندوں نے پاکستان بھر کے غریب و متوسط عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے ملک کے ایوانوں میں آواز بلند کی ہے اورہمیشہ کرتے رہیں گے۔عامر خان
جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنماء ہیں جوملک کے98% غریب اور متوسط طبقے اورمظلوم اورمحکوم پاکستانیوں کو ان کے غصب شدہ حقوق دلوا سکتے ہیں۔سردار نبیل احمد گبول
ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور کچھی سنگت فورم کے عہدیداران کا نائن زیرو آکر حق پرست امیدواران کی غیر مشروط حمایت اور انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان
کراچی ۔۔۔۔۔02اپریل 2013ء
ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء عامر خان اور ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نبیل گبول سے ملیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانواں کے بڑے وفد نے کچھی سنگت فورم کے عہدیداران عرفان جاموٹ کچھی، محمد اسلم کچھی اور آصف واگیر کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر KMOC کے انچارج فرخ اعظم و دیگر بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عامرخان اور رکن CECسردار نبیل احمد گبول نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جوجناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق ملک بھر کے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے جائز حقوق کے حصول کے لئے عملی جدو جہد کررہی ہے۔ ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین کی 35سالہ جدوجہد اس بات کی گواہ ہے کہ جناب الطاف حسین پاکستان میں برسوں سے رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور کتنے ہی نامساعد حالات ہوئے مگر باطل قوتوں کے آگے سر نہیں جھکایا۔جناب الطاف حسین کے منتخب کردہ نمائندے ہمیشہ سے غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کی آواز ایوانوں میں بلند کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ یہی حق پرستانہ عمل ہے کہ جس کے باعث آج ملک بھر کے عوام الطاف حسین کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے 98%کچلے ہوئے عوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر 2% مراعات یافتہ طبقے کے خلاف اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اس کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔وفد کے اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے ماضی میں جس طرح ایوانوں میں عوام کے حقوق کے مقدمے لڑے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ایم کیو ایم نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور آج ہم تما م لوگ جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے اور ایم کیو ایم کے نمائندوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیوایم کے امیدواران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔ ہماری برادری اس بات کو اچھی طرح جان چکی ہے کہ سوائے جناب الطاف حسین کوئی بھی غریبوں کا سچا ہمدرد نہیں اگر کوئی اس ملک کے مسائل کوحل کرسکتا ہے تو وہ صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے۔لہذٰا ہم اس بات کا اعلان بھی کرتے ہیں کہ 11مئی کو ہونے والے انتخابات میں نہ صرف ہم ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت کریں گے بلکہ الیکشن مہم میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے حق پرست امیدواران کو کامیاب کرائیں گے۔