Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

11مئی کو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے وہ جاگیر دار ،وڈیرے اور سرمایہ داروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،ڈاکٹر فاروق ستار


11مئی کو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے وہ جاگیر دار ،وڈیرے اور سرمایہ داروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/2/2013 1
11مئی کو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے وہ جاگیر دار ،وڈیرے اور سرمایہ داروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ،ڈاکٹر فاروق ستار
اہلیانِ نارتھ ناظم آباد نے پروگرام کا انعقاد کر کے حق پرستوں کی کامیابی کی نوید دیدی ہے
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید صدیقی کے مختص فنڈز سے نارتھ ناظم آباد میں تعمیر ہونے والی شاہراہ پتنگ سمیت مختلف چورنگیوں کے افتتاح سے خطاب 
ڈاکٹر فاروق ستار نے پرچم کشائی کرکے ایم کیو ایم کی جانب سے انتخابی مہم سال برائے 2013ء کا آغازکردیا
کراچی:۔۔۔2، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلی مرتبہ پورے ملک سے انتخابات میں بھر پور حصہ اس عزم ، ہمت و حوصلے کے ساتھ لے رہی ہے کہ پورے پاکستان میں انشاء اللہ ایم کیوایم کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبد المعید صدیقی کے فنڈز سے نارتھ ناظم آباد میں تعمیر ہونے والی مختلف چورنگیوں کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان ریلی کی صورت میں سیکٹر آفس پہنچے تو ڈاکٹرفاروق ستار نے پرچم کشائی کرکے ایم کیو ایم کی جانب سے انتخابی مہم سال برائے 2013ء کا آغاز بھی کیا جس پرکارکنان خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جئے الطاف اورجئے متحدہ کے فلک شگاف نعرے لگا تے رہے۔اس موقع پر سابق حق پرست ارکان اسمبلی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ آج اپنی انتخابی مہم کا با قاعدہ آغاز کررہی ہے اوراہلیانِ نارتھ ناظم آباد نے اس پروگرام کا انعقاد کر کے حق پرستوں کی کامیابی کی نوید دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1947ء میں گورے انگریزوں کا قبضہ ختم ہوا تھا اب انشاء اللہ تعالیٰ11 مئی کا دن کالے انگریزوں کے قبضے سے پاکستان کو چھٹکارہ دلانے کا دن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کے دئیے ہوئے منشور پر عمل درآمد سے کراچی سمیت پورے پاکستان میں امن و سکون قائم ہوگا،تعلیم ،صحت اور دیگر سہولیات کا نظام بہتر ہوگا،روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے ،ہمارے نوجوانوں کو امریکہ ،کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ویزوں کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ11مئی کو جو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے وہ جاگیر داروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔


12/21/2024 8:20:48 PM