ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔۔یکم اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ ابراہیم حیدری کی کمیٹی کے رکن عبد الجبار کی والدہ محترمہ زرینہ خاتون اور ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 48کے کارکن فہد خان کی والدہ محترمہ شاہینہ حسین کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددری کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)