خیبر پختونخواہ کے عوام ایم کیوایم کے بیکری میں کام کرنے والے اور رکشہ ڈرائیور امیدواروں کو کامیاب کرائیں ، ڈاکٹر فاروق ستار کی اپیل
کراچی ۔۔۔یکم ، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے خیبر پختونخواہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا چارسدہ NA-08کی نشست پر بیکری میں کام کرنے والے ایم کیوایم کے امیدوار لیاقت علی اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست 22پر ایم کیوایم کے امیدوار رکشہ ڈرائیور فرہادخان کو عام انتخابات میں کامیاب کرائیں ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر اپنی جماعت کے انتخابی منشور کے اعلان کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور خیبر پختونخوا کی نشستوں پر رکشہ ڈرائیور اور بیکری میں کام کرنے والے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو ایم کیوایم کی جانب سے انتخابی ٹکٹ دینا جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ کی سچائی کا ثبوت ہے ۔