عوام و کارکنان سہیل احمد شہید کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔ 29 جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ 64 کے انچارج سہیل احمدشہید کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اوربھرپورتعدادمیں شرکت کرکے شہیدکو زبردست خراج عقید ت پیش کریں۔ سہیل احمدشہید کی نماز جنازہ طارق روڈ پر واقع مسجدرحمانیہ میں بعدنمازظہراداکی جائے گی جس کے بعد سہیل احمدشہیدکوطارق روڈ پر واقع قبرستان میں ہی سپردخاک کیاجائے گا۔