Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی طاہرہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس

گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی طاہرہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 3/31/2013
گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی طاہرہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
جاں بحق ہونے والی بچی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
لندن۔۔۔۔31مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی طاہرہ کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والی بچی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)۔ جناب ا لطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ،نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیاجائے ور اس بد ترین کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

12/23/2024 1:53:03 AM