دھوم ٹی وی کے رپورٹر سرفرا ز قائم خانی کے بھائی فہیم قائم خانی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔31، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دھوم ٹی وی کے رپورٹر سرفراز قائم خانی کے بھائی محمد فہیم قائم خانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)