Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گھوٹکی کی معروف شخصیت گل شیرخان بوزدارنے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی


گھوٹکی کی معروف شخصیت گل شیرخان بوزدارنے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی
 Posted on: 3/29/2013
گھوٹکی کی معروف شخصیت گل شیرخان بوزدارنے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی 
خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی اوردیگرسے ملاقات
کراچی:۔۔۔29، مارچ2013ء
صوبہ سندھ کے شہرگھوٹکی کی معروف شخصیت گل شیرخان بوزدارنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاہے اوران کے کے فکروفلسفے اور پیغام سے متاثرہوکرباقاعدہ طورپرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کااعلان انہوں نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرزبیراحمد،سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان عبدالرؤف اوررسول بخش میمن بھی موجودتھے۔گل شیرخان بوزدارنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کی شخصیت نے انہیں بے حدمتاثرکیاہے اوروہ ان کے پیغام کوآگے بڑھانے کیلئے ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں۔اس موقع پرسیدشاکرعلی نے گل شیرخان بوزدارکی جانب سے ایم کیوایم میں شمولیت کادل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ حقیقت پسندی و عملیت پسندی قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے پاکستان کی پہنچان بن چکاہے اورلوگ پاکستان سے فرسودہ نظام کے خاتمے اورپاکستان کوحقیقی معنوں میں جناح کا پاکستان بنانے کیلئے جوق در جوق ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں اورجناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ حق پرستانہ جدوجہدکاحصہ بن رہے ہیں۔



12/23/2024 1:50:16 AM