Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے محروم ومظلوم عوام ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت امیدواروں کوووٹ دیں۔الطاف حسین


پاکستان کے محروم ومظلوم عوام ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت امیدواروں کوووٹ دیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/28/2013
پاکستان کے محروم ومظلوم عوام ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے ایم کیوایم کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت امیدواروں کوووٹ دیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم جاگیرداروں اوروڈیروں کی نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی جماعت ہے جو ملک میں برسوں سے جاری
اسٹیٹس کو توڑناچاہتی ہے
لاہورمیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داروں، کارکنوں اور مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں سے گفتگو
لاہور: ۔۔۔28، مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان کے محروم ومظلوم عوام سے کہاہے کہ وہ ملک میں مثبت تبدیلی کیلئے آگے بڑھیں اورایم کیوایم کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت امیدواروں کوووٹ دیں۔ انہوں نے یہ بات آج لاہورمیں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داروں، کارکنوں اور لاہور سمیت سینٹرل پنجاب کے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے ایم کیوایم کے امیدواروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جوجاگیرداروں اوروڈیروں کی نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی جماعت ہے جو ملک میں برسوں سے جاری اسٹیٹس کو توڑناچاہتی ہے۔انہوں نے لاہورسمیت سینٹرل پنجاب کے مختلف حلقوں سے بڑی تعدادمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے اورنامساعد حالات کے باوجود محنت ولگن سے کام کرنے پر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوشاباش اورخراج تحسین پیش کی ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سرکاردوعالم ؐ ،معصومین کربلااوربزرگان دین کے صدقے ہماری غیب سے مددفرمائے، لوگوں کے دل ایم کیوایم کی طرف کردے تاکہ ہم بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں اورجوغریب دووقت کی روٹی کھانے سے محروم ہیں ہم انہیں روٹی اورروزگارفراہم کرسکیں۔ اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داروں اورنامزدامیدواروں نے جناب الطاف حسین کواپنے اپنے حلقوں میں کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ 



12/23/2024 2:01:26 AM