Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر سازشوں کا نیا جال بچھا دیا ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر سازشوں کا نیا جال بچھا دیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 3/24/2013
ایم کیوایم دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر سازشوں کا نیا جال بچھا دیا ہے، الطاف حسین 
ماضی میں پاکستان کے عوام نے جن آزمائشوں اور امتحانات سے گزرکرور کڑے او ربرے وقت میں ڈٹے رہے۔اسی طرح برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران و کارکنان جس جو ش وجذبہ کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہوئے ایم کیوایم کے کاز ،مشن و مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں میں ان کی کاوشوں پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کروں وہ کم ہے، الطاف حسین 
پوری انٹر نیشنل کمیونٹی پاکستانی حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ کر اچی دشمنی اقدامات فی الفور بند کئے جائیں۔انٹرنیشنل سیکر یٹر یٹ لندن میں جمع ہونے والے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی اور کارکنان سے گفتگو ۔
لندن ۔۔24مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدِ تحریک جناب الطا ف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران و کارکنان جس جو ش وجذبہ کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہوئے ایم کیوایم کے کاز ،مشن و مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں میں ان کی کاوشوں پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کروں وہ کم ہے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے متحد ہ قومی موومنٹ کے 29یو م تاسیس کے سلسلے میں برطانیہ یونٹ کے زیر اہتمام لندن کے واٹلنگ کیمونٹی ہال میں تقریب کے انعقاد کے بعد انٹر ینشل سیکڑ یٹر یٹ میں جمع ہونے والے ایم کیوایم یو کے کی آرگنائزنگ کمیٹی اور مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جس طرح محنت ولگن اورخوبصورتی سے اس پر وگرام کو آرگنائز کیا گیا ہے اور اس کے انتظامات کئے گئے اس پر میں ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر اور کمیٹی کے ایک ایک رکن اور کارکنان سمیت ان کی فیملی کے افراد کیلئے دعا گو ہوں اور ان کو اپنی د کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا د اور خراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے عوام نے جن آزمائشوں اور امتحانات سے گزرے، کڑے وقت میں ڈٹے رہے او راس کا مقابلہ کر تے رہے ہیں اورآج ایم کیوایم دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر سازشوں کا ایک نیا جال بچھا دیا ہے اور ایم کیوایم کی پوری فلاسفی اور اسکا ووٹ بنک توڑنے کی جو سرکاری سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں میں امید کر تا ہوں کہ پاکستان کی طرح برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اوراپنے اتحاد سے ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔ انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو سر گرم کریں اور انہیں ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگا ہ کریں اور پوری دنیا میں کارکنان عالمی اداروں کوخطوط لکھیں اور بتائیں کہ کس طرح ایم کیویم کے ووٹ کو تقسیم اورعام انتخابات کے اعلان کے بعدکراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کے غیر آینی و غیر قانوی ومنصفانہ ا قدام سے آگاہ کر یں پوری انٹر نیشنل کمیونٹی پاکستانی حکومت سے مطالبہ کر تی ہے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان اور ہمدردوں کے خلاف کسی بھی یکطرفہ کاررائی سے گریز کر ے اور کر اچی دشمنی اقدامات فی الفور بند کئے جائیں ۔انہوں نے آخر میں پھر ایم کیوایم 29یوم تاسیس کے سلسلے میں کامیاب پر وگرام کا انعقاد کرنے پر ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان وہمدردوں سے نیک خواہشات کااظہا رکیا ۔

12/23/2024 1:22:09 AM