آج ’’ارتھ آور ڈے ‘‘بھر پور طریقے سے منائیں، ملک بھر کے عوام اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سے الطاف حسین کی اپیل
دنیا بھر میں ہر کوئی بحیثیت فرد اور ادارہ غیر ضروری برقی آلات اور لائٹس بجھا کر عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے سنجیدہ اور بڑے مسئلے میں کمی لانے کیلئے مدد دے سکتا ہے، الطاف حسین
عوام و کارکنان ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے دفاتر پر ’’ارتھ آور ڈے ‘‘ کی تقاریب میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں، الطاف حسین
لندن۔۔۔23، مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام اور ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ’’ارتھ آور ڈے ‘‘بھر پور طریقے سے منائیں اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور ملک بھر میں قائم ایم کیوایم کے زونل ، سیکٹرز اور ڈسٹرکٹ دفاتر میں منعقدہونے والی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ۔ ارتھ آور ڈے پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ یہ ایک سنجیدہ اور بڑا مسئلہ ہے اور دنیا بھر میں ہر کوئی بحیثیت فرد اور ادارہ غیر ضروری برقی آلات بند رکھ کر اور لائٹس بجھا کر اس مسئلے میں کمی لانے کیلئے مدد دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ارتھ آور ڈے ‘‘ منانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ، آلودگی سے بچاؤ ، ماحولیات کی بہتری گلوبل وارمنگ ، موسمیاتی تبدلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے اور عالمی برادری کا ساتھ دینے کیلئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور ملک بھر میں قائم دفاتر میں غیر ضروری برقی آلات بند رکھ کراور لائٹس بجھا کر زمین سے محبت کا عملی اظہار کیاجائے گا ۔