Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں مہاجر چوک پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118بی کے کارکن محمد عابد ولد محمد شمیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن میں مہاجر چوک پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118بی کے  کارکن محمد عابد ولد محمد شمیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 1/22/2015
اورنگی ٹاؤن میں مہاجر چوک پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118بی کے کارکن محمد عابد ولد محمد شمیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
ایم کیوایم کے کارکنان اور شہر کے عوام کو مسلح دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قانون شکن افسران اور اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
نئے سال کے پہلے مہینے میں مسلح دہشت گرد وں کی فائرنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاریوں کے بعدشہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد 13ہوگئی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
محمد عابد کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کا ایک اور واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
محمد عابد کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور سندھ کے عوام کو حکومت سندھ کی بدترین جمہوریت سے نجات دلائی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم محمد عابد شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت 
کراچی۔۔۔22، جنوری 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مہاجر چوک پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن محمد عابد ولد محمد شمیم کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان اور شہر کے عوام کو مسلح دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قانون شکن افسران اور اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صرف نئے سال کے پہلے مہینے میں مسلح دہشت گرد وں کی فائرنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتاریوں کے بعدشہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی تعداد 13ہوگئی ہے لیکن حکومت سندھ اور اس کے وزراء شہر میں بدامنی ، قتل و غارتگری ، بھتہ خوری ، جرائم پیشہ ر دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کے بجائے ان کا تحفظ کررہی ہے اور شہر میں سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمد عابد کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کا ایک اور واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کا مطالبہ جائز ہے کیونکہ حکومت سندھ اور اس کے وزراء شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں اورامن و امان کی بد ترین صورتحال پر اپنی نااہلی اور ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو ملک بھر کے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے محمد عابد شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن محمد عابد کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور شہر سمیت سندھ بھر کے عوام کو حکومت سندھ کی بد ترین جمہوریت سے نجات دلائی جائے ۔


9/30/2024 8:17:05 AM