Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پورے پنجاب سے الیکشن میں حصہ لے گی اور غریب و متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ میاں عتیق شیخ


ایم کیوایم پورے پنجاب سے الیکشن میں حصہ لے گی اور غریب و متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ میاں عتیق شیخ
 Posted on: 3/21/2013
ایم کیوایم پورے پنجاب سے الیکشن میں حصہ لے گی اور غریب و متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ میاں عتیق شیخ 
ایم کیوایم اپنی ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے حالیہ انتخابات میں بھی نئی قیادت قوم کے سامنے پیش کرے گی
۔1988ء کے عام انتخابات میں بڑے بڑے سیاسی بت گرا کر سندھ کے شہری علاقوں سے موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا
ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور اپر پنجاب کے صدر میاں عتیق شیخ کی راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو
اسلام آباد۔۔۔ 21 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اورایم کیوایم اسلام آباد اپرپنجاب کے صدرمیاں عتیق شیخ نے کہاہے کہ ایم کیوایم اپنی ماضی کی روایت برقرارکھتے ہوئے حالیہ انتخابات میں بھی نئی قیادت قوم کے سامنے پیش کرے گی۔اپر پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے میاں عتیق شیخ نے کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے 1987ء کے انتخابات میں ہی غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کو بلدیات کے ایوانوں میں بھیج کر اور1988ء کے عام انتخابات میں بڑے بڑے سیاسی بت گراکر سندھ کے شہری علاقوں سے موروثی سیاست کاخاتمہ کردیا اوروہ پورے ملک سے موروثی سیاست کاخاتمہ کرناچاہتی ہے ۔میاں عتیق نے کہاکہ ایم کیوایم پورے پنجاب سے الیکشن میں حصہ لے گی اورغریب ومتوسط طبقہ کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت افرادکوپارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام آج صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پنجاب سمیت پورے ملک کے محروم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکاہے اورانشاء اللہ آنے والے وقت میں ایم کیوایم ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

12/23/2024 2:49:05 AM