Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔


نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
 Posted on: 3/21/2013
نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت ۔
معصوم انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دہشت گرد بربریت اور درندگی پر یقین رکھتے ہیں۔الطاف حسین کابم دھماکے میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین اور زخمیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار ۔
لندن۔۔۔21، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذہبی بیان میں انہوں نے کہاکہ درندہ صفت دہشت گردوں نے جلوزئی مہاجر کیمپ میں اس دوران بم دھماکہ کیا جب مہاجرین میں راشن تقسیم کیاجارہا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بم دھماکے اور دہشت گردی میں ملوث سفاک دہشت گرد نہ صرف انسانیت بلکہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکو کے ذریعے معصوم انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دہشت گرد بربریت اور درندگی پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا کوئی دین و ایمان نہیں رہے ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ نوشہرہ میں مہاجرین کے جلوزئی کیمپ میں بم دھماکے کی بزدلانہ کارروائی کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک انجام سے دوچار کیاجائے ۔

12/23/2024 3:02:10 AM