Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکہ میں ایم کیو ایم کا 29واں یوم تاسیس جوش و خروش کے سا تھ منا یا گیا۔


امریکہ میں ایم کیو ایم کا 29واں یوم تاسیس جوش و خروش کے سا تھ منا یا گیا۔
 Posted on: 3/20/2013
امریکہ میں ایم کیو ایم کا 29واں یوم تاسیس جوش و خروش کے سا تھ منا یا گیا۔ 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔شرکاء کا عزم
واشنگٹن ڈی سی: 03-18-2013:
امریکہ میں ایم کیو ایم کا 29واں یوم تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے بڑے اجتماعات واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، ہیوسٹن، ڈیلس، لاس اینجلس، نیو یارک، نیو جرسی، ڈیٹرائٹ اور ایٹلانٹامیں منعقد ہوئے جس میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں سمیت پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم تاسیس کے اجتماعات میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان اور ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے بھی شرکت کی۔ یوم تاسیس کے اجتماع سے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالررحمان نے ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 18مارچ 1984ء کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی شکل میں پاکستان کے مظلوم اور محروم عوام کو ان کے حقوق کے حصول کے لئے پہلا مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کیا۔ عبادالررحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پاکستان میں روائتی کرپٹ اور موروثی سیاست کا حصہ دار بننے کے بجائے ملک میں مڈل کلاس ، پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت کا نظریہ روشناس کرایا۔ عبادالررحمان نے شرکاء سے خطاب میں ایم کیو ایم کے حق پرست شہدا ء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ریاستی آپریشن، تشدد، گرفتاریوں اور جلا وطنی کے کرب سہ کر بھی اپنے قائد سے وفاداری نبھا کر ثابت کردیا کہ وہ ملک میں اسٹیٹس کو (Status Quo) کے خاتمے اور پرامن تبدیلی کے خواہاں ہیں ۔ شکاگو میں یوم تاسیس کے اجتماع سے سینٹرل آرگنائزرجنید فہمی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے امریکہ سمیت اوور سیز یونٹس میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مشن اور مقصد کی کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردا ادا کریں ۔یوم تاسیس کے اجتماعات میں شریک ایم کیو ایم کے کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آخری سانس تک قائد تحریک کے وفادار رہیں گے اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آخر میں ایم کیو ایم کے ہزاروں شہداء کے بلند درجات اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و تندرسی اور درازی عمر لئے دعائیں کی گئیں۔

12/22/2024 9:25:12 PM