Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میر پور خاص میں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ ایم کیوایم سے ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار


میر پور خاص میں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ ایم کیوایم سے ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/18/2013
میر پور خاص میں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ ایم کیوایم سے ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار
جناب الطاف حسین پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اورانہیں محدود کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، نبیل گبول 
شہید ذو الفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو شہید ، مرتضی بھٹو شہید کے خواب کو جناب الطا ف حسین پورا کریں گے، اشفاق منگی 
الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مخلص ہیں ، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی 
الطاف حسین اس ملک کی تقدیر بدلیں گے اور وہ لسانی اکائیوں کے زہر کو ختم کررہے ہیں ، رکن سندھ اسمبلی فہیم الطافی 
پی پی پی کے سینئر رکن نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت جناب الطاف حسین کے نظریہ کی سچائی کا ثبوت ہے، زونل انچارج میر پور خاص فرید احمد 
جناب الطاف حسین اقلیت کے لفظ سے نفرت ہیں ، زونل انچارج عمر کوٹ پنجو مل بھیل 
میر پور خاص۔۔۔18، مارچ2013ء 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میر پور خاص میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ متحدہ قومی موومنٹ سے ہوگا اورجب سندھ میں ایم کیوایم کی حکومت ہوگی تو تھر کول کو انشاء اللہ سندھ کی ترقی کا ضامن بنا ئیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے پیر کے روز میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ عام کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ، منتخب عوامی نمائندے بھی موجود تھے ۔ جلسہ عام سے رابطہ کمیٹی کے اراکین اشفاق منگی ، یوسف شاہوانی ، گلفراز خان خٹک ، ایم کیوایم میر پور خاص زون کے انچارج فرید احمد خان اور ایم کیوایم عمر کوٹ زون کے زونل انچارج پونجو مل بھیل نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے جلسہ عام کے تاریخی انعقاد اور ایم کیوایم کے 29ویں یوم تاسیس کی اہلیان سندھ اورپاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پودا جو جناب الطاف حسین نے 29برس قبل لگایا تھا وہ تناور درخت بن چکا ہے اور اب دیہی سندھ کے عوام نے بھی آج یہ تہیہ کرلیا ہ کہ وہ اس مرتبہ صرف چہروں کی تبدیلی کو قبول نہیں کریں گے اور ہر حال میں اپنے ووٹ کے ذریعے نظام کو تبدیل کریں گے جو مستقل تبدیلی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اوراس صبر آزما جدوجہد کا اب پھل ملنے والا ہے اور انشاء اللہ یہ پھل جیسے میر پور خاص کے سندھڑی آم ہوتے ہیں اس سے بھی زیادہ میٹھا پھل ہوگا ۔ اہل سندھ نے یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ ملک سے استحصالی نظام اور موروثی سیاست کو ختم کریں گے ۔ جناب الطاف حسین اسٹیٹس کو کو ختم کرنا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں امیر امیر سے تر اور غریب غریب سے غریب تر ہورہا ہے اور اب ایک عوامی انقلاب اور عوام کی حکمرانی کو پاکستان میں قائم ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک قومی اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کریں گے ،متحدہ قومی موومنٹ اگلا الیکشن اقتدار کیلئے نہیں لڑ رہی ہے بلکہ پاکستان کو بچانے کیلئے یہ الیکشن لڑ رہی ہے ۔ ہم ایک ایسا نظام وضع کریں گے جس میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں کا بھی ملک کی قومی زندگی اور ہر شعبے میں برابر کا حصہ ہو اور انہیں بھی ہم ملک کی ترقی میں شامل کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر محلے اور گلیوں میں جمہوریت کو لے جایا جاگائے اور یوسی سطح پر جب مقامی حکومتیں قائم ہوں گی تب جاکر جمہوریت کا سفر مکمل ہوگا ۔قافلہ حق پرستی میں شامل ہونے والے پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وہ سازشی عناصر جو ایم کیوایم کو بدنام اور اس پر لسانیت کا ٹھپہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ، میں عقل کے ان اندھوں کو کہتا ہوں کہ میر پور خاص میں آکر دیکھو کہ یہاں ہر قومیت کے لوگ بیٹھے ہیں ۔ سندھ کی دو بڑی جماعتیں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ان جماعتوں کے ووٹر بھائیوں کی طرح رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے لیاری کوگینگ وارنے برباد کیا گیا اور لیاری میں لڑانے کی کوشش کی گئی جب میں نے آواز بلند کی تو اس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ،میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہو یا اور کوئی مصیبت بھی آئی تو سب سے پہلے پیپلزپارٹی کے ایک ایم این اے کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فون آتا تھا یہ محبت میں دیکھی تو میں رہ نہیں سکتا اور میں نے کہاکہ مجھے بھی اپنے قافلے میں شامل کرلیں ، میں شکر گزار ہوں قائد تحریک الطاف حسین کا انہوں نے ایم کیوایم میں میری شمولیت کاخیر مقدم کیا اور جو لوگ میرے فیصلے کی مخالفت کررہے تھے وہ آج کہہ رہے ہیں کہ تم نے صحیح فیصلہ کیا جہاں عزت ملے وہاں جاؤ اور میں ایم کیوایم میں آگیا ۔جناب الطاف حسین پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اورانہیں محدود کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ ایم کیوایم کا یوم تاسیس کا مرکزی جلسہ عظیم الشان ہوتا ہے اور تاریخ رقم کرتا ہے اور میر پور خاص میں بھی جلسہ عام فقیدالمثال کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ، ایم کیوایم ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے اور انتخابات میں اس کے منتخب عوامی نمائندے ملک بھر سے حصہ لیں گے اور یہ نمائندے جاگیردار ، وڈیرے نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقے اور پڑھے لکھے افرا دپر مشتمل ہوں گے ۔ شہید ذو الفقار بھٹو ، بے نظیر بھٹو شہید ، مرتضی بھٹو شہید کے خواب کو جناب الطاف حسین پورا کریں گے اور غریب ومتوسط طبقے کو انکا اصل مقا م دلائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد ، سوچ ، فکر و نظریہ آج سندھ اور پاکستان کے ایک ایک گلی اور محلوں کی آواز بن گئی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کو برقرار رکھنے والوں کیلئے ایک تازیانہ ہے ۔رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو ملک کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مخلص ہیں اوراور اس نیک مقصد کیلئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے۔ حق پرستی کی جدوجہد ملک بھر میں تیزی سے فروغ پارہی ہے اور ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام انہیں اپنا نجات دہندہ تصور کررہے ہیں ۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی فہیم الطافی نے کہا کہ الطاف حسین اس ملک کی تقدیر بدلیں گے اور وہ لسانی اکائیوں کے زہر کو ختم کررہے ہیں، ایم کیوایم جدوجہد مظلوم عوام کیلئے ہے اور ان کے حقوق کے حصول تک جاری رہے گی ۔ زونل انچارج میر پور خاص فرید احمد نے کہا کہ پی پی پی کے سینئر رکن نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت سے واضح ہوگیا ہے جناب الطاف حسین کا نظریہ سچا ہے ۔ پی ایس 64جناب الطاف حسین کی وراثت ہے اور اسے ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔یوم تاسیس کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی غمازی ہے کہ میر پورخاص کے عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔زونل انچارج عمر کوٹ پنجو مل بھیل نے کہا کہ آج کا دن میر پور خاص کی تاریخ کا بڑا دن ہے، جناب الطاف حسین نے سندھ دھرتی کی زمین پر جنم لیا ہے اور وہ نفرتوں کے خاتمے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین اقلیت کے لفظ سے نفرت ہیں اور جو ملک کی اقلیتوں کو اقلیت سمجھتے ہیں وہ نفرت کرتے ہیں 

12/22/2024 8:28:37 PM