برطانیہ کے معروف قانون داں بیرسٹر صبغت اللہ قادری QC کی علالت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہارتشویش
حق پرست عوام بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں،ا لطاف حسین
لندن۔۔۔18، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے برطانیہ کے معروف قانون داں بیرسٹر صبغت اللہ قادری کوئینز کاونسل( QC) کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں،بہنوں، بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بیرسٹر صبغت اللہ قادری کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔ واضح رہے کہ بیرسٹر صبغت اللہ قادری پہلے پاکستانی نژاد برطانوی ہیں جنہیں کوئنز کاونسل( QC )کا مرتبہ ملاہے۔ بیرسٹر صبغت اللہ قادری شدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔