Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تعلیم و صحت پر توجہ سے پڑھا لکھا، باشعور اور صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے اور یہی قائد تحریک کا وژن اور مقصد ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد


تعلیم و صحت پر توجہ سے پڑھا لکھا، باشعور اور صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے اور یہی قائد تحریک کا وژن اور مقصد ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد
 Posted on: 3/15/2013
تعلیم و صحت پر توجہ سے پڑھا لکھا، باشعور اور صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے اور یہی قائد تحریک کا وژن اور مقصد ہے۔ ڈاکٹر صغیر احمد 
حق پرست قیادت عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ آصف حسنین، خالد افتخار
لانڈھی و کورنگی میں حق پرست اراکین پارلیمنٹ کے مختص فنڈز سے پایہ تکمیل پہنچنے والے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب 
کراچی۔۔۔15مارچ2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ پورے ملک میں تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن کی تیاریوں اور نگراں حکومت کا کنٹرول حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ حق پرست قیادت آج بھی عوام کے فلا ح و بہبود کے کاموں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کی جدوجہدکررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی اور کورنگی میں حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کے فنڈ ز سے نسیم حمید اتھلیٹک اکیڈمی ، راشد لطیف اکیڈمی میں ڈاکٹر محمد علی شاہ پویلین کا افتتاح اور گراؤنڈ میں مزید ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، رکن سندھ اسمبلی خالد افتخارکے مختص فنڈز سے لانڈھی سردخانہ اور رکن سندھ اسمبلی شیخ محمد افضل کے فنڈز سے کورنگی نمبر5میں انصار گراؤنڈ سمیت سندھ گو رنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر 5میں ایڈمنسٹریشن بلاک، اینڈواسکوپی یونٹ اور لائبراری کے قیام اورشعبہ امراض اطفال (NICU) سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں آرٹس کونسل کے سیکریٹری اعجاز فاروقی،معروف خاتون ایتھلیٹ نسیم حمیدسمیت دیگر معروف کھلاڑی ، لانڈھی اور کورنگی کے عوام خصوصاًماؤں ،بہنوں،بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین ورکن سندھ اسمبلی خالد افتخار نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ یہ بڑے پروجیکٹ تھے جس پر حق پرست ارکان نے محنت ولگن کے ساتھ کام کرکے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ان تمام ترقیاتی کاموں کا براہ راست تعلق لانڈھی اور کورنگی کے عوام سے ہے۔لانڈھی اور کورنگی میں حق پرست قیادت نے اسکولوں ، میڈیکل اور لاء کالجوں کا قیام کرکے تعلیم کے رکھوالوں کو پیغام دیا ہے کہ تم لوگ کب تک سندھ کی عوام کو تعلیم کی روشنی سے دور رکھو گے ، قائد تحریک کے کارکن تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو منتقل کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن کا کام تعلیم گھر گھر پہنچانا تھا وہی تعلیم دشمن بنے بیٹھے ہیں، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے حیدر آباد کی عوام سے یونیورسٹی قائم کرنے کا جو وعدہ کیا ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ یہ وعدہ حق پرست ہی پورا کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ نظام سے جاگیر دار اور وڈیرے پریشان اسی لئے تھے کہ کہیں سندھ کی غریب و مظلوم عوام کو انکے غضب شدہ حقوق میسر نہ ہوجائیں۔رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا کہ حق پرست قیادت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے کام صرف کاغذوں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر موجود ہیں اوران عوامی فلاح کے کاموں سے عوام فیض یاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت پر ہم نے خصوصی توجہ مبذول کی ہے تاکہ پڑھا لکھا ، باشعور اور صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکے اور یہی ہمارے قائد کا ویژن اور مقصد ہے۔قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج ہمیں یہ کامیابیاں نصیب ہورہی ہیں، جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے حضور انتہائی شکر گزار ہیں۔

12/22/2024 9:38:25 PM