Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اگر ایم کیوایم ساتھ نہ دیتی تو پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال تو کجا چار مہینے پورے نہیں کرسکتی تھی اور ملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔ الطاف حسین


اگر ایم کیوایم ساتھ نہ دیتی تو پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال تو کجا چار مہینے پورے نہیں کرسکتی تھی اور ملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/15/2013
اگر ایم کیوایم ساتھ نہ دیتی تو پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال تو کجا چار مہینے پورے نہیں کرسکتی تھی اور ملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔ الطاف حسین
جمہوری دور کو جاری رکھنے کیلئے ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اور خود میں نے ان گنت مرتبہ خون کے گھونٹ پیے
پیپلز پارٹی نے جمہوری عمل کیلئے ہمارے تمام تر غیر مشروط تعاون اور کوششوں کی قدر نہیں کی
پی پی نے ہر مشکل وقت میں چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے دوست کو چھوڑ کر بھتہ خوروں، پرچی مافیا، معصوم افراد کے گلے کاٹنے والے سفاک جرائم پیشہ عناصر کو گلے لگا لیا
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے مخالف سچے پاکستانی نوجوان، طلبہ، طالبات، محنت کش، مزدور، وکیل، ڈاکٹر، انجینئر سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے ایم کیوایم کو کامیاب بنائیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔ 15 مارچ 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگر ایم کیوایم چٹان کی طرح موجودہ حکومت کاساتھ نہ دیتی توپیپلزپارٹی کی حکومت پانچ سال توکجاچارمہینے پورے نہیں کرسکتی تھی اورملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک سے غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق اورموروثی نظام سیاست،فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کاخاتمہ اورغریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوعملاًبااختیاربنانے کیلئے جدوجہدکررہی ہے ۔اگرچہ ہم نے ابھی اپنی جدوجہدمیں کامیابی حاصل نہیں کی ہے لیکن اس مقصد کے حصول اورپاکستان میں نظام انصاف کے قیام،دہرے نظام تعلیم سمیت ہرطرح کے دہرے نظام کے خاتمہ اورزندگی کے ہرشعبہ میں غریب وامیرعوام کے یکساں حقوق کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں اورمختلف شعبوں،زونوں اورسیکٹروں کے کارکنوں نے جو جدوجہدکی ہے اس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان گزشتہ 65برسوں میں صحیح جمہوریت سے محروم رہا، ملک میں اگرجمہوری نظام آیابھی تووہ سال دوسال سے زیادہ نہیں چل سکا۔آج موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سال مکمل کئے ہیں، اس حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے اورجمہوری دورکوجاری رکھنے کیلئے ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورخودمیں نے ان گنت مرتبہ خون کے گھونٹ پیے اور ہر کڑے اور مشکل وقت میں موجودہ جمہوری عمل کاساتھ دیا جس کے نتیجے میں حکومت نے پانچ سال مکمل کئے ۔اگر ایم کیوایم چٹان کی طرح موجودہ حکومت کا ساتھ نہ دیتی توپیپلزپارٹی کی حکومت پانچ سال توکجاچارمہینے پورے نہیں کرسکتی تھی اورملک میں جمہوری عمل جاری نہ رہتا۔ کیونکہ پیپلزپارٹی کاطرزعمل عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن تھا، ہم اس عوام دشمن رویے پر باربارپیپلزپارٹی کوتنبیہ کرتے رہے، وہ ہم سے اصلاح کرنے کے وعدے کرتے رہے لیکن ان کا رویہ نہ بدلا۔پیپلزپارٹی نے جمہوری عمل کیلئے ہمارے تمام ترغیرمشروط تعاون اورکوششوں کی قدرنہیں کی بلکہ ہمیں اس کایہ انعام دیاکہ انہوں نے ہرمشکل وقت میں
چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے دوست کو چھوڑکربھتہ خوروں،پرچی مافیا،معصوم افرادکواغواء کرکے انہیں گلے کاٹنے والے سفاک جرائم پیشہ عناصر کوگلے لگالیااورقربانیاں دینے والے اپنے سچے دوستوں پرجرائم پیشہ عناصرکوترجیح دی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہماری جدوجہدملک میں سچی اورحقیقی جمہوریت کیلئے ہے اورہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے،ہم ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرکے عوامی جمہوری نظام رائج کریں گے اورفرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اور کرپٹ موروثی نظام کاہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے۔انہوں نے اجلاس کے توسط سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے مخالف ایک ایک سچے پاکستانی نوجوان، طلبہ ، طالبات، محنت کش، مزدور، وکیل،ڈاکٹر،انجینئر سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اوراپنے ووٹ کے ذریعے ایم کیوایم کوکامیاب بنائیں اورایک باراسے بھی آزمائیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی سے کہاکہ وہ مقصدکے حصول کیلئے اپنی جدودجہدجاری رکھیں انشاء اللہ آج نہیں توکل ہماری جدوجہدکامیابی سے ہمکنارہوگی اورسچے حق پرستوں کوفتح حاصل ہوگی۔ 

12/22/2024 9:52:44 PM