میر پور خاص میں ایم کیو ایم کے 29ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری
طلباء و طالبات، نوجوانوں، بزرگوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں
یوم تاسیس کے حوالے سے زبردست جو ش و خروش
14مارچ، 2013ء
ایم کیو ایم کے 29ویںیوم تاسیس کا مرکزی پروگرام میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اعلان سے اہلیان میر پور خاص میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے ، اس اعلان کے ساتھ ہی میر پور خاص اور ملحقہ علاقوں میں یوم تاسیس کی تیاریاں انتہائی جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اہلیان میر پور خاص یوم تاسیس کے مرکزی پروگرام کے میر پور خاص میں منعقد ہونے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے نظر آرہے ہیں۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں میرپورخاص میں پروگرام کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، شہر کی مصروف شاہراہوں اور گلیوں کو ایم کیو ایم کے پرچموں اور برقی قمقموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا جارہا ہے، جبکہ میر پور خاص کے عوام اپنے گھروں کو ایم کیو ایم کے پرچموں اور پرچم کے رنگوں کی مناسبت رکھنے والے برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔ شہر بھر میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں فلک شگاف نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں اور جگہ جگہ استقبالی کیمپس لگائے جارہے ہیں ، مختلف علاقوں میں ساؤنڈ سسٹم نصب کئے گئے ہیں جن پر ایم کیوایم کے ترانے بجائے جارہے ہیں جن پر نوجوان اور بچے والہانہ رقص کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ اس موقع پر اہلیان میرپور خاص نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں رائج استحصالی اور غاصبانہ نظام کا خاتمہ کرکے انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دے گی، ایماندار ، محنتی اور لائق عوامی نمائندوں کو ملک کے ایوانوں میں منتخب کرواکر ملک میں صحیح معنوں میں انقلاب برپا کرنے میں کامیاب ہو گی، ایم کیو ایم کے 29 ویں یوم تاسیس کی یادگار تقریب ہوگی جس میں قائد تحریک کے فکر انگیز خطاب کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے ، اہلیان شہر نے بے لوث خدمت کی انمٹ مثالیں قائم کرنے پر قائد تحریک اور ایم کیو ایم کو زبردست خراج تحسین پیش کریتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح آج بھی حق پرستی کے اس سفر میں ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتے ہوئے ملک و قوم کی بقاء و سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دن دور نہیں کہ جب عوام کو بلاتفریق تعلیم، صحت اور روزگار کے یکساں مواقع میسر آئیں گے ، ہر طرف انصاف و قانون کا بول بالا ہوگا ہے اور قائد تحریک کی قیادت میں ملک و قوم ترقی و خوشحالی کی بے مثال منازل طے کریں گے اور اقوام عالم میں پاکستان ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر پہچانا جائے گا۔