Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عام انتخابات 2013ء کیلئے جاری کئے گئے ملک بھر سے امیدواروں کے انتخاب کے بغیر فیس ’’درخواست فارم ‘‘ کا غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد اور خصوصا نوجوانوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم


عام انتخابات 2013ء کیلئے جاری کئے گئے ملک بھر سے امیدواروں کے انتخاب کے بغیر فیس ’’درخواست فارم ‘‘ کا غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد اور خصوصا نوجوانوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم
 Posted on: 3/13/2013
عام انتخابات 2013ء کیلئے جاری کئے گئے ملک بھر سے امیدواروں کے انتخاب کے بغیر فیس ’’درخواست فارم ‘‘ کا غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد اور خصوصا نوجوانوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم
ایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ پر ملک بھر سے24 گھنٹے کے دوران بڑی تعداد میں افراد فارم پُر کرکے ارسال کرچکے ہیں
کراچی ۔۔۔13، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے عام انتخابات 2013ء کیلئے جاری کئے گئے ملک بھر سے امیدواروں کے انتخاب کے بغیر فیس ’’درخواست فارم ‘‘ کا غریب ومتوسط طبقے کے باصلاحیت ، باکردار، پڑھے لکھے اور میرٹ پر پورا ترنے والے افراد اور خصوصاً نوجوانوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے اوردرخواست فارم کو پُرکرکے ایم کیوایم کے زونل اور ڈسٹرکٹ دفاترمیں جمع کرایاجارہا ہے جبکہ ایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ www.mqm.orgپر بھی ملک بھرسے امیدوار اپنے درخواست فارم پُر کرکے ارسال کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2013ء کیلئے امیدواروں کے انتخاب کے لئے ایم کیوایم کی جانب سے جاری کئے گئے بغیر فیس درخواست فارم کی پذیرائی زبردست انداز میں کی جارہی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ایم کیوایم کے زونل اور ڈسٹرک دفاتر سے یہ درخواست حاصل کرنے کے بعد پُر کرکے جمع کراچکی ہے جبکہ ایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ پر ملک بھر سے24گھنٹے کے دوران بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد یہ فارم پُر کرکے ارسال کرچکے ہیں اورویب سائٹ پر درخواست فارم ارسال کرنے والوں میں اکثریت ملک بھر کی ہے ، لوگوں کی بڑی تعداد نے انٹرنیٹ پر ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر موجود درخواست فارم کی سہولت سے بھر پور استفادہ کیا اور اس سہولت کو پسند کیا۔ ایم کیوایم کی جانب سے مفت انتخابی درخواست فارم کے اجراء کو عوام کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن ٹیلی فون ، فیکس اور ای میل پیغامات کے ذریعے بھی سراہا گیا ہے ۔ اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے درخواست فارم کے ذریعے عام انتخابات 2013ء کیلئے ملک بھر سے باصلاحیت اور باکردار اور ملک کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افرادکو بااختیار بنانے راستہ کھول دیا ہے اور اب ملک بھر کے باصلاحیت عوام ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے منتخب ایوانوں میں پہنچیں گے اور فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سرمایہ دارانہ اور سردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں گے ۔ 

12/22/2024 9:10:31 PM