پیر مظہر الحق حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں،سیدسرداراحمد
کراچی۔۔13؍ مارچ 2013ء
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جو حیدرآباد کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔سید سردار احمد نے کہاکہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا معاملہ اٹھایا گیا اور سینئرصوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو گلستان سرمست لطیف آباد،حیدرآباد میں یونیورسٹی کیلئے مختص کی گئی جگہ کی نشاندہی کرائی گئی لیکن اس کے باوجودپیر مظہر الحق حیدرآباد میںیونیورسٹی کے قیام میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جوحیدرآباد کے عوام کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جبکہ اسمبلی کے اجلاس کے صرف دو دن رہ گئے اورسینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے معاملے سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں۔پیر مظہر الحق حیدر آباد کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرتے ہوئے فی الفورحیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور کرلیں۔
*****