سپر ہائی وے ٹول پلاز ہ پر تیز رفتار ٹرالر کے منی کوسٹر سے ٹکرانے کے اندوہناک حادثہ میں ایم کیوایم کے 4ہمدردوں کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
کراچی۔۔۔13، مارچ2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سپر ہائی وے ٹول پلاز ہ پر کراچی سے ٹنڈو الہیار جاتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر ، منی کوسٹر سے ٹکرانے کے اندوہناک ک حادثہ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے 4ہمدردوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے ہمدردوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
*****