سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد سے جام مدد علی اور مسرور جتوئی کی ملاقات ، سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے مختلف ناموں پر غور و خوص کیا ۔
کراچی ۔۔۔13، مارچ2013ء
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد سے فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر جام مدد علی اور نیشنل پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر مسرور جتوئی نے ملاقات کی اور سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر غور و خوص کیا ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد معین عامر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور معاشی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف اموربھی زیر بحث آئے ۔
*****