لطیف آباد کے علاقے گلشن سرمست میں پہلے ہی جامعہ حیدرآباد کے لئے جگہ تجویزکر چکے ہیں ، ڈاکٹرصغیر احمد
ایوان میں قرار داد منظور کر اکر حیدر آبا د کی عوا م کا دیرینہ مطالبہ پوراکرکیحیدر آباد کے عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا
کراچی۔۔۔12مارچ2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے صو بائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے بیان پرکہ ایم کیوایم والے جگہ بتادیں تو جامعہ حیدرآبادکی قرارداد اسمبلی میں پیش کر دو ں گا پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں جامعہ حیدر آباد کے حوالے سے حق پر ست ارکان اسمبلی لطیف آباد کے علاقے گلشن سرمست میں پہلے ہی جگہ تجویز کر چکے ہیں۔ڈاکٹر صغیرا حمد نے پیر مظہر الحق صاحب کی توجہ مبذول کر اتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جامعہ حیدر آباد کے حوالے سے ایوان میں قرار داد منظور کر اکر حیدر آبا د کی عوا م کا دیرینہ مطالبہ پوراکرکے حیدر آبادکے عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اجلاس میں ایوان میں پہلے ہی حید ر آباد یونیورسٹی کا بل منظور ہو چکا ہے۔