سانحہ بادامی غاغ لاہورمیں مسیحی برادری پرہونے والے مظالم کے خلاف بھرپوراحتجاج کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے برطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئر اورلیبرپارٹی کے رہنما جیمزشیراکااظہارتشکر
رگبی کے سابق میئر اورلیبرپارٹی کے رہنما جیمزشیراکی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی سے گفتگو
مسیحی برادری اوردیگراقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف دیگرسیاسی ومذہبی جماعتیں خاموش ہیں۔جیمزشیرا
مسیحی برادری اوردیگراقلیتوں پر مظالم کے خلاف ایم کیوایم جراتمندی سے آوازبلندکررہی ہے جو قابل تحسین ہے۔ جیمزشیرا
مسیحی برادری سمیت تمام مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کا پاکستان پر برابرکاحق ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم مسیحی برادری اورتمام مذہبی اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے ہرسطح پر آوازبلندکرتی رہے گی۔مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن ۔۔۔ 11مارچ 2013ء
برطانیہ کے شہررگبی کے سابق میئر اورلیبرپارٹی کے رہنما جیمزشیرانے سانحہ بادامی غاغ لاہورمیں مسیحی برادری پرہونے والے مظالم کے خلاف لندن اور پاکستان میں بھرپوراحتجاج کرنے پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے دلی تشکرکااظہارکیاہے ۔جیمزشیرانے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مسیحی برادری اوردیگراقلیتوں کوجس طرح ظلم وتشدداورزیادتیوں کانشانہ بنایاجارہاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اورآج مذہبی اقلتیں پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ سمجھنے لگی ہیں ۔ جیمزشیرانے کہاکہ مسیحی برادری اوردیگراقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان کی دیگرسیاسی ومذہبی جماعتیں خاموش ہیں لیکن اس معاملے پر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین اورایم کیوایم کی پوری قیادت جس طرح جراتمندی کے ساتھ آوازبلندکررہی ہے وہ قابل تحسین ہے اوراس پر مسیحی برادری ان کی شکرگزارہے ۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے مصطفےٰ عزیزآبادی نے جیمزشیراکویقین دلایاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ پاکستان میں آباد مسیحی برادری سمیت تمام مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام کا پاکستان پر برابرکاحق ہے اورانکے ساتھ ہرقسم کی زیادتیوں کاخاتمہ ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہے اوروہ مسیحی برادری اورتمام مذہبی اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے ہرسطح پر آوازبلندکرتی رہے گی۔