نسل درنسل اقتدارمیں رہنے اور موروثی سیاست کرنے والے جاگیرداروں اور وڈیروں کو اپنی صفوں میں شامل کرکےموروثی نظام ختم نہیں ہوسکتا۔وسیم اختر
ایم کیوایم نے 1987ء میں ہی شہری سندھ سے خاندانی اورموروثی سیاست کاخاتمہ کرکے غریب طبقہ کاانقلاب برپاکیا
ایم کیوایم نے غریب نوجوان کومیئر،گنے کارس بیچنے والے کوڈپٹی میئر،غریب وکیل کواسپیکرسندھ اسمبلی،پرچون والے کوایم این اے اورٹیکسی چلانے والے کوایم پی اے بنایا
ایم کیوایم نے1988 ء سے آج تک کسی جاگیرداریاوڈیرے کو ٹکٹ نہیں دیابلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اورباصلاحیت افرادکو ایوانوں میں بھیجا،ایم کیوایم کے بیشترمنتخب نمائندے آج بھی موٹرسائیکلوں پر سفرکرتے ہیں
تحریک انصاف کی جانب سے غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے چندافرادکوپارٹی کاعہدیدار بنانے پر تبصرہ
کراچی ۔۔۔ 10 مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی وسیم اخترنے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہے جس نے 1987ء میں ہی سندھ کے شہری علاقوں سے خاندانی اورموروثی سیاست کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کاانقلاب برپاکیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے اگرچہ آج غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے چندافرادکوپارٹی کاعہدیداربنانامثبت عمل ہے تاہم نسل درنسل اقتدارمیں رہنے اور موروثی سیاست کرنے والے جاگیرداروں اوروڈیروں کواپنی صفوں میں شامل کرکے موروثی نظام ختم نہیں ہوسکتا۔وسیم اخترنے کہاکہ ایم کیوایم وہ واحدجماعت ہے جس نے 1987ء میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹرفاروق ستار کوکراچی کامیئراورمتوسط طبقہ کے وکیل رازق خان کو کراچی کاڈپٹی میئراورسندھ اسمبلی کااسپیکربنایا۔اسی طرح متوسط طبقہ کے وکیل آفتاب شیخ کوحیدرآبادکامیئراورگنے کارس بیچنے والے رشیداحمدکوپہلے حیدرآبادکاڈپٹی میئر اورپھر1988ء میں ایم این اے بنایا۔اسی طرح ایم کیوایم نے کرا چی سے ایک پرچون والے کوایم این اے اور ایک ٹیکسی چلانے والے اعجازاحمد کوایم پی اے بنایا۔1988ء سے اب تک ہونے والے تمام ہی انتخابات میں آج تک ایم کیوایم نے کسی جاگیرداریاوڈیرے کو ٹکٹ نہیں دیابلکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے اورباصلاحیت افرادکو ایوانوں میں بھیجا،ایم کیوایم کے بیشترمنتخب نمائندے آج بھی موٹرسائیکلوں پر سفرکرتے ہیں۔ بیشترکے پاس آج تک اپناذاتی گھرنہیں ہے ۔وسیم اخترنے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں کوئی جاگیردار یا وڈیراشامل نہیں ،جن جماعتوں کی صفوں میں موروثی سیاست کرنے والے جاگیرداراوروڈیرے شامل ہوں وہ موروثی نظام ختم نہیں کرسکتیں۔ملک سے موروثی نظام ایم کیوایم ہی ختم کرسکتی ہے۔