’’سانحہ بادامی باغ لاہور ‘‘کے واقعہ کے بعد حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل وفدکا کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم چرچز کا دورہ اور بشپ، پاسٹراور فادر سے ملاقاتیں کیں
ایم کیوایم کے وفد نے سانحہ بادامی باغ کی شدید مذمت کی اور جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
کراچی۔۔۔10، مارچ2013ء
’’ سانحہ بادامی باغ لاہور ‘‘ کے واقعہ کے بعد ایم کیوایم کے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل وفد نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم چرچز کا دورہ کیااور بشپ،پاسٹراور فادر سے ملاقاتیں کیں اورسانحہ بادامی باغ پر انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا اور سانحہ پر شدید مذمت کااظہار کیا۔ وفد میں مقیم عالم ، خالد افتخار، نشاط ضیاء،ریحان ظفر، انور عالم، ارشد وہرہ،علیم الرحمان اور عادل خان شامل تھے۔اس موقع پرایم کیوایم کے علاقائی اقلیتی امور کمیٹی کے کارکنان و ہمدروبھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم کیوایم کے وفد نے بشپ ، پاسٹر اور فادر زسے گفتگو کر تے ہوئے سانحہ بادامی باغ لاہور کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو پاکستان پر بد نماء داغ قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسیح برادری کے ساتھ ہے اوران پر ہونے والے ظلم کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔بعدازاں ایم کیوایم کے وفد نے چرچزمیں منعقدہ دعائیہ اجتماعات میں بھی شرکت کی اورمسیحی برادری سے اظہاریکجہتی کیا۔