Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک حکمراں پیپلز پارٹی کے رہنماء جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے رہیں گے اس وقت تک کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں ختم نہیں ہوسکتیں، کراچی تنظیمی کمیٹی

جب تک حکمراں پیپلز پارٹی کے رہنماء جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے رہیں گے اس وقت تک کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں ختم نہیں ہوسکتیں، کراچی تنظیمی کمیٹی
 Posted on: 3/10/2013
جب تک حکمراں پیپلز پارٹی کے رہنماء جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے رہیں گے اس وقت تک کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں ختم نہیں ہوسکتیں، کراچی تنظیمی کمیٹی
پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر پٹیل ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں
گینگ وار کے دہشت گردوں نے رینجرز کے دو اہلکاروں کو بھی اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کر دیا
کا لعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد کراچی میں بھتہ ، اغوا برائے تاوان، پولیس، تاجروں و دکانداروں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ،کراچی تنظیمی کمیٹی
کراچی ۔۔10مارچ 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ جب تک حکمراں پیپلز پارٹی کے رہنماء جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے رہیں گے اس وقت تک کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیاں ختم نہیں ہوسکتیں ۔ اپنے ایک بیان میں کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ یہ بات کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل کا لعدم پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گرد کراچی میں بھتہ ، اغوابرائے تاوان ، پویس اور تاجروں ودکانداروں اور عام شہریوں کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہیں اور دو روز قبل گینگ وار کے دہشت گردوں نے رینجرز کے دو اہلکاروں کو بھی اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کر دیا ۔لیکن حکومت ان دہشت گر دوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ،پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر پٹیل ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ اگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارووائی کرنے کے بجائے ان کی سرکاری سرپرستی کی جاتی رہے گی تو دہشت گردی اورجرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔

12/22/2024 9:31:13 PM