Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف یوحنا آباد میں مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کا شدید اظہار مذمت ۔

سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف یوحنا آباد میں مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کا شدید اظہار مذمت ۔
 Posted on: 3/10/2013
سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف یوحنا آباد میں مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا کا شدید اظہار مذمت ۔
غم و غصہ اور اشتعال کی کیفیت کو پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس اپنے مثبت اقدامات سے کنٹرول کرنے کے بجائے الٹا مظلوم مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہی ہے، رکن رابطہ کمیٹی 
لاہور ۔۔۔10، مارچ2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف یوحنا آباد میں مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی ایک اور غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ لاہور کے خلاف ملک بھرمیں مسیحی عوام میں شدید اشتعال اور غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ اس غم و غصہ اور اشتعال کی کیفیت کو پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس اپنے مثبت اقدامات سے کنٹرول کرنے کے بجائے الٹا مظلوم مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متاثر ہونے والے احتجاجی مظاہرین کے شرکاء سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور کہا کہ ایم کیوایم مسیحی برادری پر ہونے والے اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر ان کے ساتھ ہے ۔ افتخار اکبر رندھاوا نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد میں مسیحی برادری کے احتجاجی مظاہر ے کے شرکاء پر پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، کشیدہ صورتحال کو مزید بدترین بنانے کی اس کارروائی کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں اور ذمہ دار وں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 
*****

12/22/2024 9:11:29 PM