برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد لندن کی 10ڈاؤ ننگ پر ہونے والےمظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں،الطاف حسین
اپنافرض سمجھ کر مظاہر ے میں شریک ہوں اور حالیہ سانحات کے متاثرین کے غم بانٹیں ،الطاف حسین
سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور سانحہ بادامی باغ کے متاثرین کی دکانیں اور مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں
ان واقعات میں سینکڑوں افراد شہید و اخمی ہوگئے ہیں جبکہ متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزا رنے پر مجبور ہیں،الطاف حسین
لندن ۔۔9مارچ 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب االطاف حسین نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن کراچی اور لاہو رکے بادامی باغ کے متاثرین سے اظہا ر یکجہتی کے لئے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہونے وال مظاہر ے میں بھر پور شرکت کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کراچی میں بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد سانحہ بادامی باغ لاہو ر میں مسیحی برادری کے افراد کی دکانیں اور مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان سانحات کے متاثرین اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزا رہے ہیں جبکہ ان واقعات میں سینکڑوں افراد شہید وز خمی ہوگئے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ متاثرین سے اظہار یکجہتی ،ہمدردی اور ان کے غم بانٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور دکھ کی اس گھڑ ی میں شریک ہوں ،اور اپنا اخلاقی ،قانونی اور انسانی فر ض سمجھ کر متاثرین کے غم بانٹنے کیلئے مظاہر ے میں زیادہ سے زیادہ تعداد شامل ہوں ۔